the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے باعث مسجد حرام میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے کے باعث 52 سے زائد حاجی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد حاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ طوفانی بارش اور تیز ہوا کے باعث  مسحد حرام کے قریب صفا اور مروہ  پہاڑوں کے درمیان تعمیراتی کام میں مصروف کرین کے گرنے سےپیش آیا  جس کے نتیجے میں 52 سے زائد حاجی شہید جبکہ  100  سے زائد حاجی زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کئی حاجی ملبے تلے بھی دب چکے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں



کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت ہر سال حج کے آغاز سے قبل ہی سب سے پرنور اجتماع میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی باحفاظت شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی کام کرتی رہے اور اس سال بھی عازمین حج کی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرام کی توسیع کا کام جاری تھا۔ حادثے کی جگہ پر بھی تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے اور مقامی حکام کے مطابق 2 دن پہلے ہی حاجیوں کو اس جگہ پر نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز سے طوفانی بارشیں جاری ہیؒں اور آج تیز ہوا چلنے کے باعث وہاں موجود کرین گر گئی جس کے نتیجے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.